افغانستان میں داعش کے خاتمے کے بعد چھوٹے دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی میں شامل ہو سکتے ہیں، منیر اکرم


پاکستان نے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خاتمے کے بعد چھوٹے دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی میں شامل ہو سکتے ہیں جو خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا وہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور ممکنہ طور پر بین الاقوامی برادری کے لیے ہمیشہ خطرہ بنے رہیں گے۔ ٹی ٹی پی پاکستانی فوجی چوکیوں اور پاکستان کے اندر شہری اہداف پر سرحد پار دہشت گرد حملوں کی ذمہ دار ہے۔ نام لئے بغیر بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے میں حالات کو خراب کرنے والے ممالک کی طرف سے ٹی ٹی پی کی سرپرستی سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
منیر اکرم نے افغانستان کی طالبان حکومت کی داعش خراسان اور داعش کے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں کچھ حد تک حاصل ہونے والی کامیابی کے بارے میں بات کی اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو فوری اور بڑا خطرہ ٹی ٹی پی سے ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے سینکڑوں بہادر فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی طرف سے غیر ملکی افواج کے چھوڑے جانے والے جدید فوجی سازوسامان کے حصول اور استعمال کی وجہ سے سرحدی حملے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں، پاکستان کے اندر ٹی ٹی پی حملوں میں زیادہ تر افغان شہری شامل ہیں۔ افغان حکومت نے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی ایلچی آصف درانی کو ان حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 20 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 hours ago






