علاقائی
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
وزیراعلیٰ کا سکولوں میں آشوب چشم میں مبتلا طلباء کی حاضری پر تشویش کا اظہار
لاہور: پنجاب بھر میں آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے جواب میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خطے کے سرکاری اور نجی اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کا حکم دے دیا۔
راوی روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے اچانک دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے آشوب چشم میں مبتلا طالبات اور اسکول کے احاطے میں ناقص لائٹنگ اور پنکھوں کی کمی جیسی ناکافی سہولیات کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔
صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اسکول کے حکام سے رابطہ کیا۔
اس کے نتیجے میں، انہوں نے طلباء میں آشوب چشم کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں صوبے کے تمام اسکولوں کے لیے جمعرات اور ہفتہ کی چھٹیاں دینے کی فوری ہدایات جاری کیں۔
دنیا
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
عام آدمی پارٹی کے اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی
نئی دہلی:نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعدکابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اروندکجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعلان کیا، اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ خیال رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
کھیل
ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست
133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی
ملتان : جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ہدف پاکستان کے سامنے رکھا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔
اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان
پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر
جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن: امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔
ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی،پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
جرم 2 دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
دنیا 2 دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار