والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی

قانون نافذ کرنے والےاداروں  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 27th 2023, 10:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی

شکارپور: ایک انتہائی شرمناک  واقعہ میں بدھ کے روز شکارپور کے سول اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اٹینڈنٹ کو مرد وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متاثرہ کے بیان کے مطابق لڑکی  دو دن قبل اپنی بیمار ماں کے ساتھ اسپتال گئی تھی ۔ اور اسے رات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

قانون نافذ کرنے والےاداروں  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا، اور اس سے فی الحال مکمل تفتیش جاری ہے۔ سول ا سپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔