کھیل

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی

 پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 27 2023، 9:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی

پاکستانی  ٹیم  بدھ کو دبئی سے پرواز کے بعد بھارت  کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔کپتان  بابر اعظم اور ٹیم کو 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ  ان کے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔  قومی ٹیم لاہور کے ہوائی اڈے سے صبح 3.20 بجے روانہ ہوئی، دبئی میں کچھ دیرقیام کے بعد  حیدرآباد، بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سفری ٹیم 13 سپورٹ ورکرز اور 18 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔  پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔