پاکستان نے حریف ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے شکست دے کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی


چین کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔پاکستان ہاکی ٹیم نے پول اے کے اپنے تیسرے میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ازبکستان کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے ہرانے کے ساتھ ایشین گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں مسلسل فتوحات کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی۔
پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ازبکستان کو دو کے مقابلہ میں اٹھارہ گول سے شکست دیدی۔جمعرات کو چین کے شہر ہانگ زو کے گونگ زو کینال سپورٹس پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے پول اے کے اہم میچ میں پاکستان اور ازبکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پاکستان کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔
پاکستان کی طرف سے احمد ارباز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ گول سکور کئے، افراز اور رانا عبدل نے تین، تین گول سکور کئے ، عمر بھٹہ اور عبد الرحیم نے دو، دو گول جبکہ لیاقت ارشاد ،رومن اور محمد خان نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ازبکستان کی طرف سے اوبلوکولوف جونی بیک اور خودوینزاروف بنیود بیک نے ایک ایک گول کیا۔
ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، اومان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں تین میچوں میں مجموعی طور پر 34 گول سکور کرچکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 30 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ پانچواں اور آخری پول میچ 2 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 3 days ago

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 3 days ago

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 18 hours ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 2 days ago

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 2 days ago

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 3 days ago

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- 18 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 17 hours ago

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- 18 hours ago
عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
- a day ago






