جی این این سوشل

پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کوکالعدم قرار دینے کی نئی درخواست دائر

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بنیادی حقوق کے آرٹیکل کے منافی ہے اس کو لازمی کالعدم ہونا چاہیے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کوکالعدم قرار دینے کی  نئی درخواست دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف نئی درخواست دائر کردی گئی ، شہری کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئ ہے جس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو کالعد م قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیر آئینی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بنیادی حقوق کے آرٹیکل کے منافی ہے اس کو لازمی کالعدم ہونا چاہیے ۔

پاکستان

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔ ان کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں تیز بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اسی طرح، وفاقی دارالحکومت اور کشمیر میں بھی صبح سویرے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

پی ڈی ایم اے کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت صوبے کے ہر گھر اور فرد کو رجسٹر کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں سوشل پروٹیکشن پروگرامز کا فائدہ اصل مستحقین تک پہنچایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔

سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کے مطابق  صوبے بھر میں گھروں اور افراد کی تفصیلی رجسٹریشن کی جائے گی۔ہر گھرانے کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں مویشیوں کی تعداد کا بھی ریکارڈ رکھا جائے گا،صوبے بھر میں 5 ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

عوام گھر بیٹھے پورٹل پر یا ہیلپ لائن کے ذریعے بھی رجسٹر ہو سکتے ہیں۔رجسٹرڈ افراد ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، ہیلتھ کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ اور سکالرشپ پروگرامز کے لیے اہل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ سے مستند ڈیٹا حاصل ہوگا جس سے حق اصل حقدار تک پہنچایا جا سکے گا۔ انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن سینٹرز پر آنے والے شہریوں کو آسانی فراہم کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll