Advertisement
پاکستان

قومی ائیر لائن سے سفر کرنےوالے مسافر جدہ میں پھنس گئے

فنی خرابی کے باعث فلائٹ پی کے 760 کے ذریعے جدہ سے لاہور آنے والے 406 مسافر 3 روز سے جدہ میں ہی پھنس گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 30 2023، 11:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ائیر لائن سے سفر کرنےوالے مسافر جدہ میں پھنس گئے

پاکستان : قومی ائیر لائن سے سفر کرنے والے مسافروں کا شدید مشکل کا سامنا ، قومی ائیر لائن میں سفر کرنے والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

فنی خرابی کے باعث فلائٹ پی کے 760 کے ذریعے جدہ سے لاہور آنے والے 406 مسافر 3 روز سے جدہ میں ہی پھنس گئے ، جدہ میں تین روزہ قیام کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کا عملہ کوئی تعاون نہیں کر رہا اور نہ ہی کسی تسلی بخش جواب کے ذریعے مسافروں کو مطمئن کررہا ہے ۔

قومی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے یہی بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ میں فنی خرابی ہے جیسے ہی ٹھیک ہوگی تو فلائٹ لاہور کی جانب اڑان بھرے گی ، لیکن ابھی تک فلائٹ کو لاہور پہنچانے کے لیے کوئی بھی اقدام نظر نہیں آ رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 10 روزہ چھٹی پر وطن پاکستان روانہ ہورہے تھے جبکہ 3 روز سفر میں ہی گزر چکے ہیں اور فلائٹ کے روانہ ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔

Advertisement