یونیورسٹی کا پائیدار ترقیاتی اہداف کا اقدام اقوام متحدہ کے 25 بہترین اقدامات میں شامل ہوگیا


لاہور: سپیرئیر یونیورسٹی کے لیے بڑا اعزاز۔ یونیورسٹی کا پائیدار ترقیاتی اہداف کا اقدام اقوام متحدہ کے 25 بہترین اقدامات میں شامل ہوگیا۔ سپیریئر یونیورسٹی اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی درس گاہ بن گئی۔ کئی ممالک کے تعلیمی اداروں کے لیے مشعل راہ بھی بن گئی ہے۔
ایک اور منفرداور عالمی اعزازاسپیرئیر یونیورسٹی کے نام۔ سپیرئیر یونیورسٹی اقوام متحدہ کی اکیڈمک امپیکٹ رپورٹ میں پہلی 25 عالمی یونیورسٹیوں میں شامل واحد پاکستانی یونیورسٹی بن گئی۔یہ اعزاز عالمی ادارے کے اکیڈمک امپیکٹ انسٹی .ٹیوشنز کے ذریعے دیا گیا ہے۔
سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اس فہرست میں جگہ بنا پائی ہے۔ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے سپیریئر یونیورسٹی کی غیر متزلزل لگن اور ایک پائیدار مستقبل کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔
سپیرئیر یونیورسٹی کو اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی طرف سے یہ اعزاز ملنا بہت خوش آئند ہے کہ سپیریئر یونیورسٹی اپنے کیمپس میں پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل کر کے انسانیت کو درپیش بے شمار چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس بڑے اعزاز کے بعد، سپیریئر یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ بن گئی ہے جو عالمی تعلیمی منظرنامے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور دنیا کو دکھا رہی ہے کہ تعلیم دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ایک قوت بن سکتی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سپیریئر یونیورسٹی دنیا کی معتبر ترین “ٹائمنز رینکنگ” میں پاکستان بھر کی ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹی قرار دیے جانے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ سپیرئیر یونیورسٹی اقوام متحدہ کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف میں سے 5 منتخب اہداف پر گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
ان خدمات کی بدولت سماجی و معاشی ترقی میں زبردست امپیکٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو کمیونٹی سروس سے تعلق رکھنے والے ان اقدامات میں حصہ لینے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
تمام اعزازات اور سپیریئر یونیورسٹی کی بین الاقوامی سطح پر بتدریج کامیابیوں کا سہرا ریکٹرسپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کی وژرنری قیادت کو جاتا ہے جو اپنے کری ایٹو اقدامات اور وژن کے ساتھ ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کی ترویج میں بے مثل کردار ادا کر رہی ہیں۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 7 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 11 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 12 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 3 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 3 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago



