جی این این سوشل

پاکستان

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کا حملہ، چیئرمین سینیٹ کا عالمی سربراہان پارلیمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجد اقصیٰ پراسرائیلی افواج کے ‏حملےپرعالمی سربراہان پارلیمنٹ سےنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کا حملہ، چیئرمین سینیٹ کا عالمی سربراہان پارلیمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کا حملہ، چیئرمین سینیٹ کا عالمی سربراہان پارلیمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجد اقصیٰ پراسرائیلی افواج کے ‏حملےپرعالمی سربراہان پارلیمنٹ سےنوٹس لینے کا مطالبہکردیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکہ، برطانیہ سمیت دیگرممالک کے ‏پارلیمانی سربراہان کوخطوط‎ ‎لکھا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجد اقصٰی میں فلسطینی شہریوں پر ‏اسرائیلی فوجیوں کے تشدد پرتشویش کا اظہار‎ ‎کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا خط میں کہنا ہے کہ  پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سربراہان ‏سے مخاطب ہوں،آپ کی توجہ ماضی قریب میں مسجد اقصی میں نمازیوں پرحملے کی توجہ دلاتا ‏ہوں،مسجد اقصی دنیا بھرکے مسلمانوں کے لیے مقدس جگہ ہے، اس اقدام سے تمام انسانی اقداراوربین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیردی گئی ‏ہیں۔

صادق سنجرانی نے خط میں مزید لکھا کہ  رمضان المبارک میں اسرائیلی افواج کا نمازیوں پرحملہ انسانی حقوق اور عالمی ‏انسانی قوانین کے خلاف ورزی ہے،مسجد اقصی میں نمازیوں پرظلم وبربریت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ کسی ‏مذہب کے لیے قابل قبول نہیں ہے، سربراہان پارلیمنٹ اس ظالمانہ اقدام کی مذمت اورفلسطین میں انسانی حقوق کی ‏خلاف ورزی کی خاتمے میں اپنا کردارادا کرے۔

یاد رہے چند دن قبل  اسرائیلی پولیس کی جانب سے  مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا تھا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔

ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی طلبا غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبا  غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز   سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

پاکستانی طلبا کو لےکر  ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت  بشکیک سے لاہور  پہنچ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور  پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی  پرواز  سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور  پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم  بھی شامل ہے۔

بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ کرغزستان سے ایک اور  پرواز کل پاکستانی طلبا کو  لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز  ایک پرواز  پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے نے طلبہ کے لئے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیئے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا آفس بشکیک میں پاکستان کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے اور تمام صورت حال کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں طلباء پر ہجوم کے حملوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ قائم کیا ہے، اور کرغزستان میں اپنے سفیر کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ ہنگاموں سے پاکستانی طلبہ بھی متاثر ہوئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ کردیا جس میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll