Advertisement
پاکستان

خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے انہیں کاروبار میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، صدر مملکت

پاکستان کی50 فیصد آبادی کو پیداواری افرادی قوت میں تبدیل کرنے کے لیے خواتین کی مالی شمولیت ناگزیر ہے، ڈاکٹر عارف علوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 4 2023، 10:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے انہیں کاروبار میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کی ترقی اور حقوق کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے انہیں کاروبار میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، پاکستان کی50 فیصد آبادی کو پیداواری افرادی قوت میں تبدیل کرنے کے لیے خواتین کی مالی شمولیت ناگزیر ہے

ایوان صدر میں وویمن بزنس نیٹ ورک کے زیر اہتمام ”رائزنگ وویمن 2023“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ملازمت اور سیاسی شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں مرکزی دھارے میں شامل کاروباری اداروں میں مناسب جگہ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے ایسی پالیسیاں وضع کرنے پر زور دیا جس میں معاون ادارہ جاتی ماحول اور خواتین کو اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کے لیے ہراساں کیے جانے سے پاک کام کی جگہ شامل ہے۔ 

ڈاکٹر عارف علوی نے گھریلو خواتین کو دنیا کے موجودہ رجحانات کو پورا کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال سمیت عصری مہارتوں کے سکل سیٹ فراہم کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے خواتین کے ملکیتی قانون پر موثر اور سخت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام نے 1400 سال پہلے خواتین کو ان کے حقوق دے کر ان کے جائز مقام کا تعین کردیا، خواتین کو وراثتی حقوق کے متعلق قانون پر عملدرآمد کیلئے معاشرتی اقدار کو بدلنا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلام اور ملکی آئین نے خواتین کے مساوی حقوق کو یقینی بنایا اور ان کی ترقی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں خواتین کو وراثت کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکے۔ ہمیں خواتین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید کاروباری طریقوں کو اپنانے کی تربیت دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے گھروں سے کمانے میں مدد کریں, اگر خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو انہیں ایک پیداواری افرادی قوت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 4 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 4 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 4 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement