Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ میں پرویز الہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت

پرویزالہی کوایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں پکڑ لیتے ہیں، لطیف کھوسہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2023, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ میں پرویز الہی کی  گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ پرویزالہی کوایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں پکڑ لیتے ہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ہے، اسلام آباد میں عدالت نے اس قسم کا آرڈر جاری کیا، کیا عدالتیں ملزم کو جرم کرنے کا لائسنس دے رہی ہے، ہم نے اور ان ججز نے بھی قانون کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ فیصلہ دیا جاتا اب ملزم کی گرفتاری عدالت کی اجازت سے ہوگی، وہ ملزم ضمانت پر رہا ہو کر دو بندے قتل کردے تو پولیس کچھ نہ کرے، پولیس کیا ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑ کر پہلے عدالتی اجازت لے پھر گرفتارکرے، یہ تو لائسنس ٹو کرائم والی بات ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف پیش کیا کہ یہ بھی مذاق ہے ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں پھر گرفتار کر لیتے ہیں۔

جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ یہ مذاق تو 70 سال سے ہو رہا ہے، آپ قانون کا بتائیں قانون کیا کہتا ہے۔ یہ بتائیں کہ کیا ہائی کورٹ کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے، ہائیکورٹ کس طرح ایک آرڈر سے تمام کیسز میں ضمانت دے رہا ہے

وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف پیش کیا کہ ضمانتیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ہو رہی ہیں۔ جس پر جسٹس سردار نے ریمارکس دیے پھر یہ قانون عام بندے کیلئے بھی رکھیں ناں، سب کو یہ حق دیں، پرویزالہی کے خلاف لاہورہائیکورٹ نے ایم پی او کیس میں حکم دیا کہ گرفتار نہ کیا جائے، کیا لاہورہائیکورٹ یہ حکم کر سکتا تھا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ اگر اس کیس کو غیر موثر ہی کرنا ہے تو پاکستان کا خدا حافظ ہے۔

جسٹس سردارطارق مسعود نے کہا کہ یہ ایک سادہ سا کیس ہے آپ ہمیں غیر متعلقہ معاملات میں الجھانا چاہتے ہیں، عدالت قانون کے مطابق چلے گی۔ یہ نہ سمجھیں کہ جو ہو رہا ہے اس سے ہمیں خوشی ہورہی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف پیش کیا کہ 25 کروڑ عوام کے حقوق کا سوال ہے۔

جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیے وکیل خود کیس کی تیاری کر کے نہیں آئے، اور بات ہم پر ڈال رہے ہیں۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کیس کی تیاری کےلئے عدالت سے وقت مانگ لیا،سپریم کورٹ نے پرویزالہی ضمانت درخواست پر سماعت آٸندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • ایک گھنٹہ قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement