کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں عوام دشمن قرار دے دیا۔

جی این این کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہاہے کہ دورہ سعودی عرب سے وزیرِ اعظم عمران خان نے چاول کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دورے کے اخراجات کا زکوٰۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے۔عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایٹمی ملک کو زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئے تھی؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔
پی پی پی چئیرمین کاکہناتھا کہ عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیرِاعظم صاحب! نوٹس لے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کر سکتے ہیں، عمران خان نے دہاڑی دار مزدوروں کے لیے کیا پالیسی بنائی ہے؟ وزیر اعظم غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیاء کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں۔
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 6 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 7 گھنٹے قبل