وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن میں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔
لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا،
"یہ ملاقات کسی کی خواہش ہو سکتی ہے، لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ ایسی خبریں خود ساختہ اور بے بنیاد ہیں، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔"
انہوں نے زور دیا کہ ایسی افواہیں مخصوص حلقوں کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادی جماعت نے کسی قسم کی وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا۔
"پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ اتحادی ہے اور ہم نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اب جب کہ حکومت کو سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے، ہم انہیں چھوڑنے والے نہیں۔"
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن میں۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان پر حملہ ہوا تو تمام سیاسی جماعتیں ایک صف پر آ گئیں، اور دنیا نے ایک متحد قوم کی آواز دیکھی۔
"یہ ایک مثالی تجربہ تھا، تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آئین و قانون کو پس پشت ڈال دیا جائے۔"
کرپشن سے متعلق بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون کے مطابق جہاں کرپشن ہوئی ہے، اسے بے نقاب کیا جائے گا اور قانون کو حرکت میں لایا جائے گا۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل



