پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، نہتے فلسطینیوں پر بمباری روکنے کا مطالبہ
پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے جہاں نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر بمباری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے جہاں نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان نے غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو اسرائیلی افواج کی طرف سے غیرانسانی ناکہ بندی اور اجتماعی سزائوں کی وجہ سے غزہ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، ایندھن اور پانی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے فلسطینیوں کی زندگیوں پر شدید اثر پڑے گا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کے لوگوں کے خلاف بلا امتیاز بمباری کی اپنی مہم کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، ناکہ بندی ختم اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کی اجازت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جارحیت اور تشدد کا دور سات دہائیوں سے زائد کے غیر قانونی غیر ملکی قبضے، جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی بے توقیری کی افسوسناک یاد دہانی کا نتیجہ ہے، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں جو فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کو تسلیم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل ریاست کے ساتھ ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے حل کی عدم موجودگی میں مشرق وسطیٰ میں امن ناپید رہے گا۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 7 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago
