جی این این سوشل

تفریح

بھارتی معروف اداکارہ اور شوہر بچے کیلئے آپس میں الجھ پڑے ،ویڈیو وائرل

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ شویتا تیواری نے اپنے سابق شوہر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سوسائٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق شوہر ابھینو کوہلی کس طرح ان کے بیٹے ریانش کو چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی معروف اداکارہ اور شوہر بچے کیلئے آپس میں الجھ پڑے ،ویڈیو وائرل
بھارتی معروف اداکارہ اور شوہر بچے کیلئے آپس میں الجھ پڑے ،ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق انہوں نے شیئر کی گ۴ی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ یہ ویڈیو محض اس لئے اپ لوڈ کی ہے تاکہ لوگوں کو سچائی کا علم ہوسکے، تھوڑے دن بعد یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردوں گی۔شویتا تیواری کا کہنا تھا کہ یہ وجہ ہے جس کے باعث میرا بیٹا اس شخص سے خوفزدہ ہے، اس واقعہ کے بعد ریانش ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک خوف و ہراس کی کیفیت میں رہا جب کہ رات کو ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں پارہا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا باپ کی زبردستی کرنے کے باعث ریانش کا ہاتھ دو ہفتے تک درد کرتا رہا یہاں تک کہ اب وہ اپنے باپ سے ملاقات کرنے سے ڈرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کو کسی صورت اس ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہونے دے سکتی، اس کو خوش رکھنے کیلئے کچھ بھی کروں گی۔

شویتا نے ساتھ ہی ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریانش کس طرح باپ کے گھر پر آجانے کے باعث خوفزدہ ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shweta Tiwari (@shweta.tiwari)

 واضح رہے شویتا تیواری کے سابق شوہر ابھینو کوہلی نے اداکارہ پرشوٹنگ کی وجہ سے بیٹے ریانش کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بیٹے کو ہوٹل کے کمرے میں اکیلا بند کرکے شوٹنگ کے لئے چلی جاتی ہیں۔

علاقائی

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، انوار الحق کاکڑ

کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں کوئی ہرج نہیں ہے، سابق نگران وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، انوار الحق کاکڑ

سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کمیٹی نے بلایا اور نہ ہی کوئی نوٹس موصول ہوا ہے، اگر میں نے اربوں روپے کمائے ہیں تو میری بقیہ زندگی جیل میں گزرنی چاہیے اور اگر یہ کوئی معاشی اسکینڈل ہے تو اسے سامنے آناچاہیے۔

کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نگران دور میں گندم کی مصنوعی ڈیمانڈ صوبوں نے کی۔ مصنوعی ڈیمانڈ کرنے والے بیوروکریٹس ابھی بھی اپنے عہدوں پر فائز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کروں گا۔ گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا۔ بہتان لگانے والے اپنے ضمیر میں ضرور جھانکیں۔ جس افسران نے گندم کا تخمینہ دیا تھا وہ سب موجود ہیں۔ 

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں لیکن چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت یہ ضرور سوچے کہ کہیں کوئی گروہ نگران حکومت سے متعلق غلط مشورے تو نہیں دے رہا، نگران حکومت کے وزیر آج موجودہ حکومت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوئی معاشی اسکینڈل ہے تواسے سامنے آنا چاہیے۔ پچھلے سال حکومت نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی اور رواں سال نجی سیکٹر نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی۔ نجی سیکٹر نے اتنی ہی رقم میں ایک ملین ٹن گندم زیادہ امپورٹ کی۔ تحقیقات تو اس معاملے کی بھی ہونی چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم نے عام آدمی کے لیے فیصلہ کیا اور ان کو سستی روٹی فراہم کی۔ عوام کو سستی روٹی دینے پر سزا دینی ہے تو بالکل دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll