لاہور : کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہے، ایسے میں ویکسی نیشن سینٹر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویکسی نیشن سینٹرز میں ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل درآمد عیدالفطر کے فوری بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں گے،ویکسی نیشن سینٹرز ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ مفاد عامہ کے باعث کیا گیا، ویکسی نیشن کی ڈبل شفٹس کا فیصلہ گرمی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ملک بھر میں ماہ مئی میں موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، گرمی کی شدت بڑھنے پر شہریوں کو ویکسی نیشن میں مشکلات ہونگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں گرمی کی شدت کم ہونے پر شہری ویکسی نیشن کیلئے باآسانی جاسکیں گے، ڈبل شفٹ سے زیادہ افراد کی کرونا ویکسی نیشن ممکن ہوسکےگی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھر کےصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانےکافیصلہ کیا اور کابینہ کمیٹی برائےانسدادکوروناکی سفارشات منظور کر لیں ہیں۔
عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کےتحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عید کےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکاآغاز ہوگا، پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ،ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 11 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 15 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 8 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 9 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 8 گھنٹے قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 11 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 8 گھنٹے قبل