جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں آج بارش کی پیشگوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں آج بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں آج بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال اور کوہاٹ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں دادو اور موہنجوداڑو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

پاکستان

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ 

صدرمملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل کو منظورہوا تھا۔ صدرمملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے کے فیصلے کی روشنی میں دی ۔ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ سے ہوگا ۔

جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی گئی۔ صدر  مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جب کہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اسے بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll