ریاض: سعودی عرب نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کے چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کردیا، جس کے مطابق مملکت اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 29ویں روزے کو ماہِ شوّال کا چاند دیکھنے کے لیے سُمیر اور تومیر کے مقامات پر سرکاری کمیٹی کے اراکین اور ماہرینِ فلکیات جمع ہیں۔
ماہِ شوال کا چاند سے متعلق باضابطہ اعلان سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔ اگر آج ماہِ شوال کے چاند کی رویت ہوجاتی ہے تو سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات کے چیف عبداللہ الخودیری نے کہا کہ ’آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ آج شام کو چاند کی پیدائش ہوگی اور وہ کل افق پر نمودار ہوگا‘۔
اگر سعودی عرب میں آج چاند نظر نہیں آیا تو شرعی طریقے کے عین مطابق کل تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر پرسوں یعنی جمعرات 13 مئی کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عید الفطر کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ جس کے مطابق بیس سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی عرب میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا تھا کہ کرونا کے پیش نظر بیس سے زائد افراد کسی بھی مقام پر جمع نہ ہوں۔
سعودی حکومت نے عید الفطر کے حوالے سے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد عید الفطر پر سرکاری دفاتر میں 12 جبکہ نجی شعبے میں چار تعطیلات ہوں گی۔
سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید تعطیلات جمعرات 6 مئی سے شروع ہوں گی اور پیر 17 مئی 2021 کو چھٹی کا آخری دن ہوگا۔ تمام سرکاری دفاتر منگل 18 مئی سے معمول کے مطابق امور انجام دیں گے۔ وزارت افرادی قوت نے بتایا تھا کہ بغیر منافع والے اور نجی سیکٹر کے ملازمین کی چھٹیاں چار دن کی ہوں گی جن کا آغاز منگل 11 مئی سے ہوگا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago




