جی این این سوشل

دنیا

عالمی وبا : دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز ، 33لاکھ سے زائد اموات

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ اب تک 33 لاکھ 30 ہزار سے ذائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی وبا : دنیا بھر میں  متاثرین کی  تعداد 16 کروڑ سے تجاوز ، 33لاکھ سے زائد اموات
عالمی وبا : دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 16 کروڑ سے تجاوز ، 33لاکھ سے زائد اموات

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 96 ہزار 946 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے  نمبر پر آگیا ہے، بھارت میں کوروناکے3لاکھ48ہزارسے زائدنئے مریض سامنےآگئے، بھارت میں کوروناسے ایک روز میں4200افراد جان سے گئے۔ بھارت میں   اس وائرس سےد و کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 54 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر آگیا ہے،  جہاں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 58 لاکھ 170 افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 48 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 976 ہے۔

اسپین میں کوروناسے79ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں  کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد35لاکھ سے زائد ہوگئی۔برطانیہ میں کوروناسےہلاکتوں کی مجموعی تعدادایک لاکھ 27ہزارہوگئی  جبکہ کوروناسے44لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے۔ اٹلی میں اب تک کوروناسےایک لاکھ23ہزار سے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد41لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  13کروڑ79لاکھ سے زائد  ہوچکی ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی درخواست پر ساعت کی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیے گا۔

بعدازاں عدالت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت 4 اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، اور ایف آئی اے کی درخواستیں 5،5 لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ39600 2 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔

مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمت کے مطابق سونا فی تولہ 1400 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 6 سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 12 سو روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 5 ہزار4 سو 18 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی، چاندی کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 6سو 20 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2297ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll