متحدہ عرب امارات نے 10 اکتوبر سے سمندر کے راستے پاکستان سے گوشت کی درآمد اچھی کوالٹی نہ ہونے کی بناء پر روک دی تھی


پاکستان نے سمندر کے ذریعے متحدہ عرب امارات کودوبارہ گوشت برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔
گوشت کی پروسیسنگ اور برآمد کرنے والی ایک معروف کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے گذشتہ دنوں تصدیق کی کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے مطلوبہ معیارات کے مطابق اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ کو بہتر بنایا ہے۔ اس عمل سے پاکستان کی یو اے ای کو برآمدات بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے 10 اکتوبر سے سمندر کے راستے پاکستان سے گوشت کی درآمد روک دی تھی جب کم تر کوالٹی کی درآمدہ مصنوعات فراہم کی گئی تھیں۔ تاہم، ہوائی نقل و حمل کے ذریعے چند شرائط کے ساتھ برآمدات پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔
پاکستانی گوشت کےایکسپورٹرز نے اس وقت خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پابندی کے بعد مجموعی طور پر برآمد ہونے والے گوشت کا حجم دو تہائی کم ہو جائے گا، کیونکہ نئی پابندیوں سے پاکستان صرف فضائی راستے سے گوشت برآمد کر سکے گا، جو نسبتاً مہنگا ہے اور اس کے مواقع بھی محدود ہیں۔
پاکستان دنیا کے بڑے گوشت پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق سے ایک اہم منڈی خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی ہے جسے گوشت کی برآمد کے لیے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں جس سے برآمد کنندگان کو مدد مل رہی ہے۔
کراچی میں قائم آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسین، جو ایک معروف میٹ پروسیسر اور ایکسپورٹر ہیں، نے کہا کہ ان کی کمپنی کی یو اے ای کو برآمدات کی ترسیل دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور سمندر کے راستے تازہ کھیپ روانہ کر دی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگلے 8-10 دنوں میں ہم برآمدات کی اسی سطح پر واپس آ جائیں گے جو پابندی لگنے سے پہلے تھی۔
فیصل حسین نے بتایا کہ اس حوالے سے نئے معیارات کے مطابق گوشت کے نمونے بھیجے گئے تھے اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد گزشتہ ہفتے باقاعدہ طور پر برآ مدات کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلجی تعاون کونسل کے دوسرے ممالک کو بھی برآمدات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری صنعت خصوصاً کراچی کی کمپنیوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر متحدہ عرب امارات برآمدات یہاں سے ہو رہی تھیں۔ درحقیقت، ہم نے ان مذبح خانوں کو پیکیجنگ اور مشینوں کے حصول میں بھی معاونت کر رہے ہیں۔
فیصل حسین نے کہا کہ ان کی کمپنی کو متحدہ عرب امارات سے 2,000 میٹرک ٹن منجمد ہڈیوں والے گوشت کا آرڈر موصول ہوا ہے اور اسے منجمد اور تازہ ویکیوم پیکڈ "ریڈ اینڈ وائٹ آفل" برآمد کرنے کی اجازت بھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ اس پروڈکٹ کے شامل ہونے سے مارکیٹ میں مثبت اثر پڑے گا کیونکہ یہ ایک نئی چیز ہے جو پاکستان سے برآمد کی جائے گی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات 25 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 427 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جبکہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران یہ برآمدات 20 فیصد اضافے سے 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- ایک دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 2 دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- ایک دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- ایک دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 3 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- ایک دن قبل






