Advertisement

انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 8میچز کھیلے جائیں گے

چھٹا میچ لوٹن ٹائون اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 20th 2023, 6:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 8میچز کھیلے جائیں گے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں کل ہفتہ کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ لیورپول اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں وولور ہیمپٹن اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں وائٹیلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ برینٹ فورڈ اور برنلے کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ چھٹا میچ لوٹن ٹائون اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں چیلسی اور آرسنل کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 21 اکتوبر کا آٹھواں اور آخری میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈ یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ٹوٹنہم ہاٹ پور اور آرسنل کی ٹیمیں 20،20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر تاحال 18پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 17 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 12 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
Advertisement