این سی او سی کا خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے افراد کی کرونا رپورٹ پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے افراد کی کرونا رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے افراد کی کرونا رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے وزارت خارجہ اورداخلہ کوخط تحریرکردیا۔
این سی او سی کا خط میں کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے لوگ منفی کرونا رپورٹس کےساتھ پاکستان آرہےہیں، پاکستانی ائرپورٹس پردوبارہ ٹیسٹ کےدوران بعض مسافروں کےنتائج مثبت آئے ہیں ۔
این سی اوسی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں ان ممالک سے آئے 63 لوگوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان 63 میں سے 47 افراد متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے،خلیجی ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافرقابل اعتبارلیبارٹریزسے ٹیسٹ کرا کرپاکستان آئیں اور وزارت خارجہ اس ضمن میں اقدامات کویقینی بنائے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن کا مسافروں کی سہولت کے پیش نظراہم فیصلہ کرلیا ہے۔مسافروں کوکیوآرکوڈ والی تصدیقی کرونا ٹیسٹ رپورٹ کی لازمی موجودگی سے استشنی دے دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرائرٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابرنے استثنی پرمبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنےکےلیے10 مئی کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کی دیگرہدایات پرعملدرآمد بدستورجاری رہے گا۔

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 13 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 13 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل