Advertisement
پاکستان

آرمی چیف سےامریکی ناظم الامورکی ملاقات، باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامورکی ملاقات ہوئی ہے۔جس میں دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 13th 2021, 12:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامورکی ملاقات ہوئی ہے۔جس میں  باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  انسداد کوروناکیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی ،اس ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ  پاکستان نے مخلصانہ طورپرافغان امن عمل کی حمایت کی ہے، پاکستان نے پورے خلوص نیت سے افغان امن عمل میں تعاون فراہم کیا، خوشحال، مستحکم اور پرامن افغانستان خطےخصوصاًپاکستان کے مفاد میں ہے،مستقبل میں تمام شعبوں میں وسیع تر پاک امریکا دوطرفہ تعاون کیلئےپرامید ہیں۔

معز زمہمان نے خطے کے امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کاوشوں کوسراہا ہے۔

امریکی ناظم الامور  نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کاوشیں قابل قدر ہیں۔امریکی ناظم الامور نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کااعادہ کیا۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 4 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 8 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 7 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 12 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
Advertisement