اقوام متحدہ کی بہت سی کامیابیوں کے باوجودفلسطینیوں اور کشمیر یوں کے لیے آزادی حاصل کرنے میں ناکام رہی، منیر اکرم
غزہ میں اسرائیلی بمباری اور بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی ناکامیوں کی سب سے نمایاں مثالیں ہیں، پاکستانی سفیر


قوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ 1945 میں اپنے قیام کے بعد سے اقوام متحدہ کی بہت سی کامیابیوں کے باوجودفلسطین اور کشمیر کے لوگوں کے لیے حق خود ارادیت اور غیر ملکی قبضے سے آزادی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی79 ویں سالگرہ کے موقع پر کہاکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کا جاری قتل عام اور بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی ناکامیوں کی سب سے نمایاں مثالیں ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو درپیش پرانے اور نئے خطرات ، ابھرتی ہوئی بڑی طاقت کے تناؤ ،نئی جوہری اور روایتی اسلحے کی دوڑ کو روکنے،جامع عالمی اقتصادی ترقی ، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات پر قابو پا نے اور اس کا مقابلہ کرنے کےلئے اقوام متحدہ کی صلاحیت کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان چیلنجز پر تما م خاص طور پر نوجوانوں کی امیدیں اقوام متحدہ سے جڑی ہو ئی ہیں ۔
پاکستانی سفیر نے ادارے کی 78 سالہ خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ نے متعدد تنازعات کو حل کرنے ، بین الاقوامی امن و سلامتی، ہتھیاروں پر قابو پانے، اقتصادی و سماجی ترقی اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ تنظیم امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکی ریاستوں کے درمیان تعاون کے لیے بین الاقوامی برادری کا بنیادی پلیٹ فارم بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی گزشتہ 78 سالوں کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جو قابل فخر ہےلیکن وہیں وہ کئی طریقوں سے اپنے چارٹر کے وژن سے بھی محروم رہا ہے جن میں 1971 میں پاکستان کے خلاف ہونے والی جارحیت کو روکنے کی ناکامی واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھنے کا پختہ اور مستقل عزم رکھتا ہے اور اس ملک نے عالمی امن، سلامتی اور اس کے حصول میں اقوام متحدہ کے کردار کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ا دا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نےکہا کہ ہم اقوام متحدہ کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر ادارے کے چارٹر کے پائیدار مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور دنیا کےلئے ایک پرامن ،خوشحال مستقبل کے لیےتنظیم کی مکمل اور مثبت صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 13 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل






