ہاکی کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، ہاکی کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں، ہاکی کو ایک مرتبہ پھر سے اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔
قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی پہچان ثقافت اور کھیلوں سے ہوتی ہے۔ ہمارے پاس اسکواش میں جہانگیر خان، جان شیر خان جیسے بڑے نام ہیں۔ کرکٹ میں بھی لیجنڈز ہیں اور انہی عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا بھی دنیا میں انتہائی نمایاں مقام تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ بتدریج کم ہوتا چلا گیا۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کھیل میں ایک بار پھر جان پڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آرمی ہیرٹیج فاؤنڈیشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس، امپائرز اور کھلاڑی اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہاکی کے فروغ کیلئے جو کچھ بھی کر سکا، کروں گا اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ میری خواہش ہو گی کہ ہمارے ہاکی کے رول ماڈلز کا کھیلنے کا انداز، ویڈیوز اور ٹریننگ سیشنز کے ذریعے نئے کھلاڑیوں تک پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں اور دیگر معاملات میں بھی ہم آپ کا ساتھ دیں گے لیکن یہ جو جذبات کا قرض ہے یہ ہم آپ کو صحیح انداز میں لوٹانے کی کوشش کریں گے۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 7 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 10 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 14 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 12 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago








