آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 25 واں میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ( کل ) کھیلا جائے گا
شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں


بنگلور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل(جمعرات کو)ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ میچ میگا ایونٹ کا 25واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں (کل )جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور آئی لینڈرزایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ اور سری لنکن ٹیمیں چار ،چار میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں تین، تین میچز ہار چکی ہیں جبکہ دونوں تا حال ایک ، ایک میچ جیت سکی ہیں۔
میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر سری لنکا کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے بھی دو پوائنٹس ہیں اور وہ سری لنکا سے ایک قدم پیچھے نویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی ٹیم کو کوسل مینڈس لیڈ کر رہے ہیں۔

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 13 گھنٹے قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 11 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 13 گھنٹے قبل

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 11 گھنٹے قبل