معیشت کی بہتری کیلیے خواتین کو معاشی معاملات میں حصہ لینا چاہیے ،صدر مملکت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ میں گرلز گائیڈ سے مخاطب ہوں

.png&w=3840&q=75)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ڈی ایم ایز ،ریسکیو اداروں ، گرلز گائیڈز اور بوائز سکائوٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں میں زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو کارڈیک پلمونری ریسسی ٹیشن (سی پی آر)اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی ناگہانی اور حادثاتی صورتحال میں قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ، خواتین کا معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے معاشی معاملات میں مزید بہتری آئے گی ، معاشرے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین عملی زندگی میں ہراسیت سے محفوظ بنائے ۔
وہ بدھ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ہیڈ کواررٹر میں 12 ویں آل پاکستان کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ کیمپ میں شریک بچیوں نے ملی نغمہ اور تربیتی عمل پر محیط ٹبیلو بھی پیش کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ میں گرلز گائیڈ سے مخاطب ہوں ۔
دور طالبعلمی میں میں بھی بوائز سکائوٹس کا حصہ رہا اس میں مشکل صورتحال سے نمٹنے ، کمپنگ ،گرہ لگانے ، مل جل کر رہنے سمیت دیگر بنیادی چیزیں ،پی سی آر اور ابتدائی طبی امداد سیکھی اور اپنی عملی زندگی میں اسکا استعمال بھی کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایسی جگہ پر جب سانس لینے میں دشواری ہو یا ہارٹ اٹیک کی صورتحال ہو تو اس وقت فوری طور پر جان بچانے کے لئے کارڈیک پلمونری ریسسی ٹیشن (سی پی آر)ہی واحد حل ہوتا ہے ،تمام امدادی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عمل اور ابتدائ طبی امداد کی تربیت دیں اور یہ سیکھنے کے بعد آگے لوگوں کو اس کی تربیت فراہم کرنی چاہیے، جب معاشرہ زندگی بچانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے تو پھر وہ ہی معاشرہ ترقی کی منازل بھی طے کرتا ہے ۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 20 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل




