سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو سرکاری خزانے سے ادائیگیوں کے الزام بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی
سوشل میڈیا انفلوئنسرز تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ حکومت خیبر پختونخوا کیلئے کام کرتے تھے، بیرسٹر سیف


پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ٹیم کو سرکاری خزانے سے ادائیگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم اور انفلوئنسرز دونوں الگ تھے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ حکومت خیبر پختونخوا کیلئے کام کرتے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو سرکاری خزانے سے ادائیگی کا جھوٹا الزام لگایا گیا ،الزامات لگانے والوں نے حقائق جاننے کی کوشش تک نہیں کی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس مسئلے پر ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہے، خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ حکومت خیبر پختونخوا کیلئے کام کرتے تھے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا سوشل میڈیا انفلونسرز منصوبے پر ردعمل pic.twitter.com/Hd4qoyoXmP
— PTI (@PTIofficial) October 26, 2023
انہوں نے کہا کہ انفلوئنسر سوشل میڈیا پر حکومت خیبرپختونخوا کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کرتے تھے، ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو سرکاری قواعد و ضوابط پورے کرنے اور اشتہار کے بعد بھرتی کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر پروفیشنل نوجوان تھے ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مخالفین اس پر سیاسی بیان بازی کی بجائے ایف آئی اے یا دیگر اداروں سے اس منصوبے کی تحقیقات کروا لیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹیم الگ سے پارٹی کی تشہیر کرتی تھی اس کا کے پی کے حکومت کی سوشل میڈیا ٹیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انفلوئنسر رضاکارانہ طور پر پارٹی کےلئے کام کرتے تھے۔ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ان انفلوئنسر نے کوئی ریاست مخالف مہم چلائی ہو، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے لیڈر محمود خان اس وقت وزیراعلی تھے، سوشل میڈیا انفلوئنسرز پراجیکٹ کا جواب وہ دیں تو بہتر ہو گا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago




