ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں، نگران وزیر داخلہ
یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم لوگوں سے متعلق انخلا کی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز احمد بگؔٹی


نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کے منصوبے سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق انخلا ، بے دخلی کی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بے دخل کیے جانے والے غیر ملکی خاندان کو 50 ہزارسے زیادہ نقدی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہ جمعرات کوپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیرسرفراز بگٹی نے کہا کہ مختلف شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیئے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کو وہاں رکھا جائے گا، ان کو وہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بے دخلی سے متعلق پالیسی صرف غیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہے جن کے پاس کوئی سفری دستاویز نہیں ہے، جن کے پاس ملک میں قیام کا کوئی جواز نہیں ہے، ان کو جیلوں میں نہیں بھیجا جائے گا، ان کے لیے ہولڈنگ سینٹرز بنادیئے گئے ہیں جہاں سے ان کو ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔ ملک سے بے دخل کیے جانے والے شہری 50 ہزار روپے نقد کرنسی سے زائد کیش کی صورت میں ہمارے ملک سے نہیں لے جاسکتے، بینکنگ چینلز یا دیگر ذرائع سے منتقلی کے لیے پالیسی بنائی جا رہی ہے جو ایک دو روز میں طے ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ملک میں رہنے میں غیر قانونی سہولت فراہم کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، غیر ملکیوں کے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ ابھی رضاکارانہ واپسی کا راستہ یکم نومبر تک موجود ہے، وہ اس کا فائدہ اٹھائیں بجائے اس کے کہ ہم ان کے خلاف سختی کریں، ریاست کے پاس مکمل معلومات ہیں کہ غیر قانونی شہری کہاں کہاں مقیم اور رہائش پذیر ہیں، یہ ایک بہت بڑا اور چیلنجنگ ٹاسک ہے جس پر ہم یکم نومبر کے بعد عمل درآمد کریں گے۔
غیر ملکیوں کو جاری کردہ شناختی کارڈ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے نادرا میں جرنیل کو لگایا گیا ہے تاکہ سکیورٹی اور ٹیکنالوجی سے متعلق تجربے کو یکجا کرکے فائدہ اٹھایا جائے، نادرا قومی سلامتی کا ایک ادارہ بن گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی این اے سمیت تمام اقدامات آئندہ چند ماہ میں کیے جائیں گے۔
ہم نے جیو فینسنگ کرلی ہے، بے دخل ہونے والوں کے لیے ڈالر یہاں سے لے کر جانا ناممکن ہے، کسی قسم کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کو افغان کرنسی میں 50 ہزار لے کر جانے کی اجازت ہے، اگر کوئی ایرانی ہے تو وہ ایرانی کرنسی لے جا سکتا ہے۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ سب سے زیادہ غیر قانونی غیر ملکی افغان ہیں، اس لیے میں کسی دوسرے ملک کا نام نہیں لے سکتا، بدقسمتی سے کچھ لوگ اس کو لسانی و نسلی طرف لے جا رہے ہیں اگر کسی کا تعلق افغانستان سے ہے تو اسے وہیں بھیجا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قانون کے مطابق اگر کوئی خاتون کسی غیر ملکی سے شادی کرتی ہے تو مرد کو شہریت نہیں ملتی لیکن اگر کوئی مرد غیر ملکی خاتون سے شادی کرتا ہے تو اس کو شہریت مل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی غیر قانونی غیر ملکی کو کرائے پر گھر دینا جیسے اقدامات بھی سہولت کاری کے زمرے میں آتے ہیں، اس پر ایف آئی اے کے فارن ایکٹ کا اطلاق ہوگا، اس کو مشکلات ہوں گی، آپ ہمیں بتائیں کہ میرے ہمسائے میں اتنے افغانی رہ رہے ہیں، ریاست سے کچھ چیز چھپی نہیں ہونی، اس لیے بہتر ہے کہ اپنے مہمانوں سے کہیں کہ وہ اپنے ملکوں میں واپس چلے جائیں۔

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں ، 7 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 10 hours ago

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 7 hours ago

رنز مشین ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
- 11 hours ago
حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
- 9 hours ago

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 7 hours ago

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 9 hours ago

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 12 hours ago

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 8 hours ago

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 9 hours ago

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 8 hours ago

فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی
- 10 hours ago
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 7 hours ago