پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو عمران خان کو انصاف دے سکے، ہمشیرہ چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جو ہو رہا ہے وہ لندن معاہدے کے تحت ہو رہا ہے جس کا عدالتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں، عوام عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہ رکھے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو عمران خان کو انصاف دے سکے۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔
حفیظ اللہ نیازی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، انکی کسی سے کوئی بھی ملاقات کا خاندان یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سب لندن پلان نہیں بلکہ لندن معاہدے کا حصہ ہے۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/ImTC7O7AzF
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان ہی تحریک انصاف کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 اکتوبر کو جو ہمیں جیل میں کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ لندن کا پلان نہیں بلکہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا۔
اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ عمران خان کو الیکشن تک جیل سے باہر نہیں آنے دیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی نےانکشاف کیا کہ معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی مجھے باہر نہ آنے دیا جائے۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے، وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، انکی کسی سے کوئی بھی ملاقات کا خاندان یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 6 hours ago

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 4 hours ago

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 hours ago

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 7 hours ago

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 7 hours ago

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 9 hours ago

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 6 hours ago

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 9 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 9 hours ago

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 6 hours ago

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 3 hours ago

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 5 hours ago