تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہ امریکی سفیر نے صحت کے شعبے میں اپنے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جس میں غذائیت، زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت، متعدی امراض پر قابو پانے اور خاندانی منصوبہ بندی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے صحت کے شعبے میں امریکا کے تعاون پران سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ تعاون مضبوط، بلا تعطل اور بامقصد ہے۔انہوں نے یو ایس ایڈ اورسنٹر فار ڈیزیزاینڈ پریوینشن(سی ڈی سی) کی پاکستان میں صحت کے شعبہ کے لئے مسلسل حمایت کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نے صحت کے شعبے میں اپنے عزم کا اعادہ کیا جس میں غذائیت، زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت، متعدی امراض پر قابو پانے اور خاندانی منصوبہ بندی شامل ہیں۔امریکی سفیر کو صوبوں میں فراہم کردہ موبائل لیبز پر بریفنگ دی گئی جن کا وبائی امراض پر قابو پانے میں انتہائی اہم کردار ہے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل





