Advertisement

ورلڈ کپ 2023جنوبی افریقہ کی پاکستا ن کو ایک وکٹ سے شکست

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 28 2023، 3:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ کپ 2023جنوبی افریقہ کی  پاکستا ن کو ایک وکٹ سے شکست

جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں  پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا،گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

پاکستان کی پوری ٹیم 46.4  اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement
Advertisement