خصوصی نشست چین کے حوالے سے اردو میں شائع شدہ دو کتب “چین شناسی” اور “چین از چیر مین ماؤ تاغربت مکاؤ” کی اشاعت میں علمی تعاون کرنے والے سکالرز میں اعزازی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے رکھی گئی تھی


نمل کی”علمی بیٹھک” کی نشست میں چین بارے کتب کی تقریب منعقد ہوئی ۔نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز، اسلام آباد میں “علمی بیٹھک” کے نام سے ایک فورم گذشتہ چند برسوں سے قائم ہے جو اپنے ہاں علمی و ادبی نشستوں کا تواتر سے اہتمام کرتا رہتا ہے۔ ان نشستوں میں طالب علموں اور اساتذہ کی کثیر تعداد حصہ لیتی ہے۔
گذشتہ روزعلمی بیٹھک نے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا، جس میں دانشور اور استاد پروفیسر فتح محمد ملک اور سینئر صحافی سبوخ سیدمدعو تھے ۔یہ خصوصی نشست چین کے حوالے سے اردو میں شائع شدہ دو کتب “چین شناسی” اور “چین از چیر مین ماؤ تاغربت مکاؤ” کی اشاعت میں علمی تعاون کرنے والے سکالرز میں اعزازی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے رکھی گئی تھی ۔
ان کتب کی اشاعت کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد اور بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی، بیجنگ کی طرف سے مالی معاونت کے ذریعے ممکن ہوئی اور یہ علمی کام کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے نائب صدر محترم پروفیسر ڈاکٹر ژانگ وے کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔پروفیسر فتح محمد ملک نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔
سبوخ سید نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور نتیجہ خیز تعلقات کو فروغ دینے میں علم اور ثقافتی فہم کی اہمیت پر اپنی گہری بصیرت کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر فتح محمد ملک نے متذکرہ بالا اشاعتوں میں تعاون کرنے والوں کو اعزازی اسناد سے نوازا

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago






