ای سی سی نے ایوی ایشن ڈویژن کو سی اے اے اور پی آئی اے کے درمیان دو طرفہ انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پی آ ئی اے کے لئے 8 ارب روپے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد، نگران وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید، وزیراعظم کے نگراں مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر)فرحت حسین خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ وزارتوں سے اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل آئٹم ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے سی ایل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے ایئرلائن کی بعض ہنگامی ضروریات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی۔
تفصیلی بحث اور غور و خوض کے بعد ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 8 ارب روپے کی رقم سی اے اے کے وسائل کے ذریعے فنانسنگ کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کی تجویز کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ زائد المیعاد ادائیگیوں سے متعلق ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ای سی سی نے ایوی ایشن ڈویژن کو سی اے اے اور پی آئی اے کے درمیان دو طرفہ انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی۔
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 hours ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- a day ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 4 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 4 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 4 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago






.webp&w=3840&q=75)

