Advertisement

بھارت میں ٹرین کے تصادم میں 13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 30 2023، 2:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں ٹرین کے تصادم میں 13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

آندھرا پردیش: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہندوستانی ریلوے حکام کے مطابق المندا اور کانٹاکپلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک مسافر ٹرین وشاکھاپٹنم پالسا اور وشاکھاپٹنم ریگڈا کے درمیان ممکنہ انسانی غلطی کی وجہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاستی دارالحکومت امراوتی سے فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Advertisement