جنیوا،عالمی ادارہ صحت اور دیگر امدادی اداروں کی جانب سے القدس ہسپتال کو خالی کروانے کے اسرائیلی اعلان پر تشویش کا اظہار
مریضوں سے بھرے ہسپتالوں کو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر خالی کرنا ناممکن ہے


جنیوا: عالمی ادارہ صحت اور دیگر امدادی اداروں نے القدس ہسپتال کو خالی کروانے کے اسرائیلی اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطا نوی خبررساں ادارے کےمطابق شمالی غزہ کے القدس ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انھیں فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کے لیے کہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس کا کہنا ہے کہ یہ خبرانتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مریضوں سے بھرے ہسپتالوں کو ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر خالی کرنا ناممکن ہے،انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے تحت صحت عامہ کے اداروں کا ہمیشہ تحفظ کیا جانا چاہیے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال مدد اور پناہ گاہیں دونوں فراہم کر رہے ہیں، ان کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ شہر میں پی آر سی ایس کا القدس ہسپتال سینکڑوں زخمیوں اور بستروں پر پڑے طویل مدتی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے،موجودہ صورتحال میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں، لائف سپورٹ پر اور بچوں کو انکیوبیٹرز میں موجود مریضوں کو نکالنا ناممکن ہے۔

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا،قاتل گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کا تعلیم پر ایک اور وار ، برطانوی جوڑا گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا
- 4 منٹ قبل

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی سے گولڈ میڈل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل
ایلون مسک نے ملازمین کو بڑی وارننگ دے دی
- 42 منٹ قبل

وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی پنجاب حکومت کے سال مکمل ہونے پر ظہرانے میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ماہ رمضان کے باعث سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی
- 6 گھنٹے قبل

چیمپیئنز ٹرافی:بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
- 5 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے سربراہ آفاق احمد کی رہائی کے احکامات جاری
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات جاری
- 26 منٹ قبل

وزیرِاعظم آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے اُزبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل