ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے مختلف علاقوں میں یکم جنوری سے اب تک انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 4,275 ایف آئی آر درج کیں ہیں


راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے مختلف علاقوں میں یکم جنوری سے اب تک انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 4,275 ایف آئی آر درج کیں ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹر سجاد محمود نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر رواں سال 631 احاطے سیل کیے، 1267 کو چالان جبکہ92,90,304 روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ اس سال ضلع بھر میں تقریباً 2,262 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 1,502 اور 2022 میں 4,230 تھی۔
ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے 73 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 51 ہولی فیملی ہسپتال، 16 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال3واہ جنرل ہسپتال، دو کلر سیداں اور ایک ٹیکسلا کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہے، ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2212 مریض ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
گزشہ 24گھنٹوں کے دوران ان ڈور سرویلنس کے دوران ڈینگی سرویلینس ٹیموں نے 6,279 گھروں کو چیک کیا، 292 مقامات پر لاروا پایا گیا جبکہ آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران 3,455 مقامات کا معائنہ کیا جن میں سے 19 مقامات پر لاروا پایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے موسمی حالات کے ساتھ شہر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی بخار کے کیسز میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈینگی کے کیسز میں مزید کمی آئے گی تاہم انہوں نے مکینوں پر زور دیا کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں محتاط رہیں کیونکہ یہ مچھروں کے کاٹنے کا موزوں وقت ہے۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 11 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل






