بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہسپتال کو براہ راست نشانہ نہیں بنایاگیا بلکہ احاطے کونشانہ بنایا گیا جس سے مریضوں میں خوف وہراس پیداہوگیا


غزہ میں اسرائیل کی بڑی کارروائی پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ۔
کونسل غزہ میں بدترین انسانی صورتحال پر غور کرے گی ۔
مزید برآن غزہ شہر میں القدس ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہسپتال کو براہ راست نشانہ نہیں بنایاگیا بلکہ احاطے کونشانہ بنایا گیا جس سے مریضوں میں خوف وہراس پیداہوگیا ۔
ادھر فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج خان یونس میں 93 افراد سمیت اسرائیلی حملوں میں سات اکتوبر سے اب تک کم سے کم آٹھ ہزار تین سو چھ افراد شہید ہوچکے ہیں ان میں تین ہزار چار سو ستاون بچے، دوہزار ایک سوچھتیس خواتین اور چار سواسی معمر افراد شامل ہیں جبکہ ایک ہزار نو سو پچاس افراد لاپتہ ہیں جن میں ایک ہزار پچاس بچے شامل ہیں۔
ادھر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔
آج جد ہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں انہوں نے اپنے مطالبے کو دھراتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری مداخلت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو فوری رکوائے۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل






