222 کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں


لاہور: وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 224 افراد کو پکڑ لیا گیا جن میں سے 222 کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ،128ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 21 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل9، زرعی 7 ،انڈسٹریل 1اور207 ڈومیسٹک تھے۔ پکڑے گئے تمام کنکشنز کو منقطع کرکے ان کو دو لاکھ اکانوے ہزار تین سو ایک یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کڑوربیس لاکھ اکاون ہزارتین سو چھ روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔
ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ کھڈیاں کے علاقے میں ملزم کو9888 یونٹس (252421) روپے، ہربنس پورہ کے علاقے میں ملزم کو5245 یونٹس(2لاکھ )روپے، نتھوکی میں بجلی چورکو 10120 یونٹس( 2 لاکھ )روپے اور مناواں میں کنکشن کو3452 یونٹس (ایک لاکھ 50 ہزار)روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں 53 روز ہ آپریشن کے دوران کل 22244 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 22016 کنکشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے21210 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 7 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل









