جی این این سوشل

جرم

انسداد بجلی چوری مہم کے 57 ویں روز مزید 261 کنکشنز پکڑے گئے

17ملزمان گرفتار،بھاری جرمانے عائد، ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انسداد بجلی چوری مہم کے 57 ویں روز مزید 261 کنکشنز پکڑے گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کےچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کے 57 ویں روز تمام اضلاع میں مزید 261کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 260بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 173 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ17ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، پکڑے جانے والوں میں6 کمرشل، ایک صنعتی اور254ڈومیسٹک کنکشنز شامل ہیں، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو324326یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 13266285روپے ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک11826ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر23469کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،23229کنکشن کےخلاف ایف آئی آرکی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے22416درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک44457345یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1907232291روپے ہے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.55 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.84 اور18 قیراط 240.41 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.48 ریال رہی۔

اسی طرح گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,692.60، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,820.82 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,077.26 ریال جبکہ ایک کلو گرام سونا 322,791 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

تمباکو نوشی بھی امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔ پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا   جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈے ) اتوار 29 ستمبر کو منایا گیا۔

عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن اور یونیسکو کے باہمی اشتراک سے یہ دن ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچائو کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا 1.5 کروڑ انسان دل کی بیماری کے باعث دنیاسے چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایک برس کے دوران تقریبا 80 ہزار افراد دل کی بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ ا

مراض قلب سے مرنے والوں میں 50 فیصد افراد کی عمریں 40 سے 50 سا ل کے درمیان ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی تقریبًا ایک چوتھائی یعنی 24.3 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تر افراد کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ متوازن غذائون اور پھلوں کے استعمال ، باقاعدگی سے ورزش اور ذکر الہٰی سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے مگر پاکستان میں 76 فیصد خواتین دن میں ایک مرتبہ سے بھی کم پھل کھاتی ہیں اور 91 فیصد اپنے فارغ اوقات میں کسی بھی طرح کی جسمانی ورزش نہیں کرتیں جس کی وجہ سے تقریبا تیس فیصد مرد اور چالیس فیصد خواتین موٹاپے کا شکا رہیں جو امراض قبل کی بنیاد ی وجہ ہے۔

تمباکو نوشی بھی امراض قلب کی ایک اہم وجہ ہے۔ پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلاہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور طبی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں امراض قلب ، علاج اور ان سے بچائوکے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll