چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
عدالتی حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات نہیں کروائی، درخواست


آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل شیراز احمد رانجھا کی وساطت سے بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کروا کر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔
بعدازاں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل حکام کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 9 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 9 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 9 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- a day ago


