جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات مسترد

اسرائیل نے غزہ میں حملے تیز کر دیئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات  مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے سی این این کو بتایا کہ ہم حماس پر حملہ کر رہے ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق حماس کو اس کی فوجی صلاحیتوں سے محروم کرنے کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج غزہ پر زمینی اور فضائی حملے بھی کر رہی ہیں اور ان کی کوششیں حماس کی سرنگوں کے زیر زمین نیٹ ورک پر مرکوز ہیں۔

پاکستان

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

لاہور گیریژن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، سلامی کی تقریب کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اب سے کچھ ہی دیر بعد ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس برآمد ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، عمارتیں، گھر روشنیوں سے منور

تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جشن عید میلاد النبیﷺ  مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،  عمارتیں، گھر روشنیوں سے منور

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،

دوجہاں نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے، جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر درود و سلام کی محفلیں سجاکر آقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میلاد کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 55 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 2ہزار 467 میلاد کی محافل اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 1ہزار 581 محافل ہوں گی جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے علاوہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار جلوس کے شرکا کی چیکنگ بالخصوص حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کر دیا گیا ہے اور صوبے بھر میں ڈویژنل سطح پر قائم کنٹرول رومز کے ذریعے میلاد کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری کی  ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے, گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب  اور  جمیل سومرو بھی شامل تھے، جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll