جی این این سوشل

پاکستان

ضلع خیبر میں فوجی آپریشن کے دواران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلع خیبر میں فوجی آپریشن کے دواران لیفٹیننٹ کرنل  سمیت 4 فوجی جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا اور ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جرم

پاکپتن: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکپتن: زمین کے تنازع پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

پاکپتن : پاکپتن کے نواحی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک 25 سالہ نوجوان علی بہادر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ماں مینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر دیرینہ کشمکش چل رہی تھی۔ اس تنازع نے آج پرتشدد شکل اختیار کر لی جب دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں علی بہادر جاں جاں بحق ہو گئے اور ان کی ماں مینہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کے ورثا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شام سے ہسپتال آئے ہوئے ہیں، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مقتول کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم

 جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا پی ٹی آئی   رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےپی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات  کے مطابق اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی،عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی ہے۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے، سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی،وکیل صفائی نے کہا کہ ایم این ایز سب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟،وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔  جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں۔ جس کے بعد عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll