محکمہ ٹریفک نے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے نصب کردئیے ہیں


ابوظہبی: ابوظہبی محکمہ ٹریفک نے خطرناک ڈرائیورز کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ماتحت محفوظ شہرسینٹر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الشامسی نے کہا کہ شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیور سسٹم استعمال کیا جارہا ہے، جس کے تحت خودکار نظام کے تحت خطرناک ڈرائیورزکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے، یہ کام خودکار طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا جارہا ہے۔
الشامسی نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے نصب کردئیے ہیں جن کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کیا گیا یا نہیں۔
اس کے علاوہ ڈرائیورز کے اچانک مڑ جانے یا فٹ پاتھ کے کونے استعمال کرنے یا گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ نہ رکھنے جیسی سرگرمیوں کو بھی نوٹ کیاجا تا ہے ۔انہوں نے توجہ دلائی کہ ابوظہبی ٹریفک پولیس گاڑیوں کی مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی مدد حاصل کررہی ہے، اس کے تحت زائد المیعاد پرمٹ والی گاڑیوں اور ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں پکڑی جارہی ہیں۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل





