جی این این سوشل

تجارت

دبئی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

دس گرام سونے کے نرخ مزید 7.50 درہم گرگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دبئی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی میں سونے کی قیمت میں مزید 7.5 درہم کی کمی ہوگئی، دس گرام سونا دو روز کے دوران 10 درہم گرگیا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں 6 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید 0.75 درہم کی کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ 240.50 درہم پر آگئے۔

دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 7.50 درہم کم ہو کر 2 ہزار 405 درہم ہوگئے، دو روز کے دوران مجموعی طور پر 10 درہم کی کمی ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.75 درہم کم ہوئی اور فی گرام نرخ 222.75 درہم پر آگئے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 7.5 درہم کمی سے 2 ہزار 227.50 درہم ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر کمی سے 2003 ڈالر پر آگئی، جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے دو لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئے۔

علاقائی

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب میں مسافر بس کو حادثہ: 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

ژوب : ڈیرہ  اسماعیل  خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ 

لیویز حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار ہونا بتائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی پاکستان کو دو گول سے شکست

پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:   بھارت کی پاکستان کو دو  گول سے شکست

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر چکے ہیں اوربھار ت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll