جی این این سوشل

پاکستان

اڈیالہ جیل کے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد برآمد

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اڈیالہ جیل کے  قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد برآمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے 200 میٹر کے فاصلے پر مشکوک بیگ سے دھماکہ خیز مواد ہوا ہے۔

مقامی افراد نے پولیس کو مشکوک بیگ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بیگ میں مشکوک الیکٹرانک ڈیوائس تھی جو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحویل میں لے لی۔

بی ڈی ایس اہل کاروں نے ڈیوائس میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق کی، اور ڈیوائس میں بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق ڈیوائس میں ڈیڑھ کلو سے زائد دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈیوائس کس نے رکھا، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مشکوک ڈیوائس دھماکا خیز تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈیوائس میں 1200 گرام بارود تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا، ڈیوائس اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے 100 میٹر دور فاصلے پر ڈھاکہ سویٹ گورکھ پور کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

 

دنیا

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر  کی تجویز مسترد کر دی

کریملن کا کہنا ہے کہ وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو کیف کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔


کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان سے مکمل طور پر متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو یوکرین کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان نے اس ہفتے کہا تھا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے لیے ترکی کی حمایت غیر متزلزل ہے اور کرائمیا کی واپسی بین الاقوامی قانون کا تقاضا ہے۔

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے۔

کریملن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن تیاریاں مکمل ہونے کے بعد صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت کے لیے ترکییہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ ترک صدر ماسکو کے ساتھ روایتی طور پر قریبی اقتصادی تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں تھے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی

انہوں نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی  مستعفی

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا، آصف درانی کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی آسامی خالی ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی جانب سے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

پاسکو کیس اور سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کی گرفتار ی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے  کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، مقدمہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا۔

 حالات کے پیش نظر ایف آئی اے ڈائریکٹر نے 3 افسران پر مشتمل جے آئی ٹی  تشکیل دی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے جبکہ گل شہناز اکرم اور امتیاز نیازی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll