جی این این سوشل

علاقائی

گوجرہ : مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرہ :  مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوجرہ: ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں  ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں پل کی وجہ سے الٹیں، حادثہ سیلاب متاثرہ علاقے میں ہوا: وزیر ریلوے
 
 ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے۔

تفریح

متھیرا نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا

معروف ٹیلی ویژن میزبان نے کہا کہ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھر انہیں چھوڑ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متھیرا   نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن میزبان متھیرا نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے “کاگنیٹو ڈس آرڈر” کہا جاتا ہے، اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔

 متھیرا نے کہا کہ مجھے اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر کے بارے میں اُس وقت پتا چلا جب میں بالغ ہوچکی تھی، اُس وقت جب آپ اپنی ذہنی حالت کے لیے طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تومجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں ADHD کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ بیماری ان کے لیے بہت مشکل رہی ہے لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

معروف ٹیلی ویژن میزبان نے کہا کہ اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھر انہیں چھوڑ دیا کیونکہ میں دواؤں پر منحصر نہیں ہونا چاہتی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہواوے نےٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلا ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ متعارف کرادیا.

گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ ہواوے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرائے گا، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں، فون دوسری زبانوں اور خصوصی طور پر انگریزی سے چینی زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔

فون میں اے آئی ویڈیو، فوٹو اینڈ وائس ایڈینگ کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں بہترین اور طاقتور ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے ترتیب وار 12 میگا پکسل کے ہیں جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کی سب سے خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جسے کھولنے کے بعد فون انگریزی حرف زیڈ کی طرح لگتا ہے، اس فون میں آج تک کے روایتی فون کے مقابلے ایک اسکرین زیادہ ہے۔

ٹرپل فولڈ ایبل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 56 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 50 واٹ کا وائر لیس چارجر دیا گیا ہے، اسے 16 جی بی ریم تاہم مختلف میموری ماڈیولز جن میں 128، 256 اور 512 جی بی ماڈیول شامل ہیں میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کا ڈیزائن ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے عام روایتی فون کی طرح استعمال کرتے وقت اس کا اسکرین 7 انچ سے کم جب کہ مکمل کھولے جانے کے بعد اس کا اسکرین 10 انچ ہوجائے گا، ساتھ ہی فون کو ٹیبلیٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

فون کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جب کہ فون کے سب سے زیادہ میموری ماڈیول کی قیمت 3300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

فون کو چین سمیت دنیا بھر میں 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اسی دن دنیا بھر میں آئی فون 16 کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے انیس فیصد ہے جبکہ اسٹیٹ بینک دو مانیٹری پالیسی میں مسلسل شرح سود ڈھائی فیصد کم کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا ، مانیٹری پالیسی اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔

اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے انیس فیصد ہے جبکہ اسٹیٹ بینک دو مانیٹری پالیسی میں مسلسل شرح سود ڈھائی فیصد کم کرچکا ہے ۔

معاشی ماہرین کی اکثریت اس بارشرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کی توقع کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ 9.6 فیصد پرآگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll