یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلق کے معاہدے کو معطل کرے، پیٹرا ڈی سٹر


بیلجئیم کی نائب وزیر اعظم پیٹرا ڈی سٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث اسرائیل کے خلاف بیلجئیم کی حکومت اقتصادی پابندی عائد کرے، نیز اسرائیل کی طرف سے ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات کرائی جائیں۔
پیٹرا ڈی سٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے شہریوں پر بمباری کی بارش کر دی گئی ہے، یہ وقت ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں۔ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی مطالبات اور تقاضوں کی پروا کرنے والا نہیں ہے۔ جیسا کہ اس سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نائب وزیر اعظم نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلق کے معاہدے کو معطل کرے۔ جس کا مقصد بہتر اقتصادی اور سیاسی تعاون کرنا ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے سے تعلق رکھنے والی مصنوعات کی درآمد بھی اسرائیل سے فوری طور پر بند کی جائیں۔ اسی طرح فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے ذمہ دار یہودی آباد کاروں، سیاست دانوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر ان کے یورپ داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
نائب وزیر اعظم نے اپنی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے لیے فنڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ بمباری کی تحقیقات کرائے اور حماس کو رقوم کی منتقلی پر کٹ لگائے۔
اسی طرح حماس جیسی تنظیم سے تعاون کرنے والی کمپنیوں اور لوگوں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں۔ ادھر گروپ سیون کے ملکوں نے کہا ہے کہ اس جنگ کے ہم دوسرے ماہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ ضروت ہے کہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر ایک وقفہ کیا جائے۔

سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی سازشیں ناکام، حملہ آور بھارتی نکلے
- ایک گھنٹہ قبل

چند وکیلوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا، ہدایتکارہ سنگیتا کا الزام
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 6 منٹ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 37 منٹ قبل

پاک بحریہ کاسمند ر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 17 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 30 منٹ قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 17 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 21 منٹ قبل

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ میں بیان
- ایک گھنٹہ قبل





