جی این این سوشل

کھیل

اٹلی، چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل شائقین میں پھوٹ، 11 گرفتار

1شخص کو پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹلی، چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل شائقین میں پھوٹ، 11 گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روم: اٹلی میں چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل فٹ بال کے شائقین میں تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجے میں برلن کے 11 حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق نیپلز کے پولیس چیف ماریزیو ایگریکولا نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایس ایس سی نیپولی اور ایف سی یونین برلن کے درمیان یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل یونین برلن کے تقریباً 300 شائقین نے نیپلز کے علاقے پیازا ڈینٹ کے ارد گرد کاروں اور سٹور فرنٹ کو نقصان پہنچایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے 10افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ، 1شخص کو پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمن شائقین کا مقصد نیپولی کے شائقین سے تصادم کی کوشش کرنا تھالیکن خوش قسمتی سے پولیس نے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے سامنے آنے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ نیپولی کے شائقین کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

تجارت

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی چھلانگ لگی ہے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہو گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ منگل کو بھی سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ 2900 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی جبکہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں  پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تواکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

سردار ایازصادق نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گورنمنٹ میں جو آرڈر جاری ہوئے میں اس پر اتفاق نہیں کرتا، جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں تو گھر کیمپ آفس ہوتا ہے ، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن رکن کی عزت کابھی خیال رکھیں، اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کررولزطےکرلیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ گرفتاراراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کردیے تھے، پروڈکشن آردڑز کے بعد سکیورٹی کے کچھ ارکان کو معطل بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی

لاہور میں آج موسم گرم اور خوش رہنے کا امکان  ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔لاہور میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خوش رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں چلنے والی ہوائوں سے حبس اور گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ 

گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll