جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں غیر معمولی حد تک اضافے کا انکشاف

2017 سے 2020 تک فرحت شہزادی کے اثاثوں میں 4ہزار 520 ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں غیر معمولی حد تک اضافے کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں غیر معمولی حد تک اضافے کا انکشاف، 2017 سے 2020 تک فرحت شہزادی کے اثاثوں میں  4ہزار 520 ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے اثاثوں میں صرف 3 سال کے دوران 4 ارب 52 کروڑ روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت کے دوران کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی ہے، اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی فرںٹ پرسن بھی کہا جاتا ہے، فرح گوگی کے ظاہری اورغیر ظاہری اثاثوں میں2017 سے 2020 تک 4 ارب 52 روپے (4520 ملین ) کا اضافہ ہوا، اور وہ 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود بھی تسلیم کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد کا اضافہ ہوا، ان کے غیر ظاہری ملکیتی اثاثے3825 ملین روپے ہیں۔ جب کہ صرف تین سالوں میں ان کے ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد کا اضافہ ہوا، وہ غوثیہ بلڈرز، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں بھی حصہ دار ہیں۔

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے  میں   پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت پھر ملتوی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت  پھر ملتوی

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی ، عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے ، وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل نہ دیئے جاسکے ، معاون وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ، نیب پراسیکوشن ٹیم نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کردی ۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کے لیے وکلا صفائی کو 16 مواقع دیے جا چکے ہیں، وکلا صفائی کی جانب سے 12وکالت نامے اس ریفرنس میں جمع کروائے گئے ہیں ، بیرسٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کر لیں۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عدالت ایک موقع دے آئندہ سماعت پر اگر مرکزی کونسل نہیں آتے تو ہم جرح کر لیں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ
حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذکردی ۔
 حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ144لگا دی ہے،اسلحے کی نما ئش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا ،پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان III میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونگے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll